QR CodeQR Code

حزب اللہ کیجانب سے شمالی سرحدوں پر بھی ایک نیا محاذ کھول دیا جائیگا، صیہونی میڈیا

31 Aug 2020 03:16

اپنی ایک رپورٹ میں غاصب صیہونی رژیم کے ٹیلیویژن چینل نمبر 13 نے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ عنقریب ہی اسرائیل کیساتھ ملنے والی اپنی شمالی سرحدوں پر بھی ایک نیا محاذ کھول دیگی۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے ٹیلیویژن چینل نمبر 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل سید حسن نصراللہ اور حزب اللہ کی باتوں کو مکمل طور پر سچ مانتا ہے۔ اس رپورٹ میں تاکید کی گئی ہے کہ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ عنقریب ہی اسرائیل کے ساتھ ملنے والی اپنی شمالی سرحدوں پر بھی ایک نیا محاذ کھول دے گی۔ واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے عاشورائے محرم الحرام کے حوالے سے ہونے والے اپنے خطاب میں لبنان و مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کی جنوبی سرحد کی تازہ ترین صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چند ہفتے قبل دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب ہونے والے اسرائیلی حملے "علی کامل محسن" سمیت متعدد مجاہدین کی شہادت کا باعث بنے ہیں جبکہ حزب اللہ لبنان اس (شہادت) کے حوالے سے اپنے طریقۂ کار کی پابند ہے۔


خبر کا کوڈ: 883294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883294/حزب-اللہ-کیجانب-سے-شمالی-سرحدوں-پر-بھی-ایک-نیا-محاذ-کھول-دیا-جائیگا-صیہونی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org