0
Monday 31 Aug 2020 18:34

عزاداری سیدالشھداء ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے، علامہ سبطین سبزواری

عزاداری سیدالشھداء ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے عشرہ محرم الحرام میں عزاداروں پر پولیس کے ناروا سلوک اور عزاداری میں رکاوٹوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عزاداری سیدالشھداء ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے اور کسی قدغن کو برداشت نہیں کریں گے۔ پہلے عشرہ محرم میں پولیس پارٹی بنی رہی، کئی مقامات پر انتظامیہ اور پولیس نے غیر آئینی و غیر قانونی طور پر پارٹی بن کر مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا میں رکاوٹیں پیدا کیں، بانیان مجالس کو ہراساں کرنے کیساتھ چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا لیکن ہم پر عزم ہیں کہ جتنے مرضی مقدمات درج کر لیں، ریاستی جبر اور مقدمات کے باوجود عزاداری سید الشہداء ہر صورت جاری رہے گی۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کے موضع چوچک میں پولیس کی نہ صرف نااہلی سامنے آئی بلکہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی نے ذوالجناح کی بے حرمتی کی اور شرپسندوں کو جلوس پر حملے کیلئے اکسایا۔ انہوں نے مظفر گڑھ اور لودھراں کے ڈی پی اوز کے عزاداری سید الشہداء کیخلاف دہشتگرد ناصبی گروہ کی ترجمانی میں غیر آئینی غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں عہدوں سے برطرف کرکے غیر جانبدار پولیس افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مجالس اور جلوسوں کیخلاف ایف آئی آرز درج کرکے تعصب کا اظہار کیا ہے، ہم وزیر اعظم عمران خان سے پوچھتے ہیں کہ یہ پولیس اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ہے یا کسی تکفیری گروہ کی؟
خبر کا کوڈ : 883315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش