QR CodeQR Code

پاکستان کی سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی مذمت

31 Aug 2020 08:29

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات کسی بھی مذہب کی روح کے خلاف ہیں، آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی، مذہبی عقائد کا احترام عالمی امن اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات کسی بھی مذہب کی روح کے خلاف ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی، مذہبی عقائد کا احترام عالمی امن اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 4 اور پلواما میں 3 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 883317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883317/پاکستان-کی-سویڈن-اور-ناروے-میں-قرا-ن-پاک-بےحرمتی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org