QR CodeQR Code

مودی کا ظلم و استبداد فسطائیت کی حدود پار کر چکا ہے، فیاض چوہان

31 Aug 2020 12:29

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ مذہبی آزادی کسی بھی ملک میں رہنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کا بنیادی حق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ عالمی طاقتوں کا منہ چڑا رہا ہے، محرم الحرام کے جلوسوں اور عزاداروں پر آنسو گیس، شاٹ گنز اور پیلٹس کا استعمال قابلِ مذمت ہے، مودی سرکار کا ظلم و استبداد فسطائیت کی حدود پار کر چکا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مذہبی آزادی کسی بھی ملک میں رہنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کا بنیادی حق ہے، مگر افسوس کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آج اپنی روزمرہ مذہبی رسومات ادا کرنے سے بھی محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی کے غیور باسی حسینیت کا پرچم اٹھائے کئی عشروں سے ایک ناجابر ریاست کے خلاف برسرِ پیکار ہیں، نام نہاد سیکولر مودی سرکار طاقت کے استعمال سے آزادی کے نعروں کا گلا نہیں گھونٹ سکتی۔


خبر کا کوڈ: 883357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883357/مودی-کا-ظلم-استبداد-فسطائیت-کی-حدود-پار-کر-چکا-ہے-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org