QR CodeQR Code

بھاجپا حکومت نے غیر منظم سیکٹر کی کمر توڑ کر معیشت کو تباہ کردیا ہے، راہل گاندھی

31 Aug 2020 16:34

راہل گاندھی نے پیر کو ن ئ دہلی سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ معیشت پر یہ حملہ سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو  کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے غیر منظم سیکٹر پر حملہ کرکے ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے۔ راہل گاندھی نے پیر کو ن ئ دہلی سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ معیشت پر یہ حملہ سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا مقصد غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والی ایک بڑی آبادی کو غلام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر منظم سیکٹر ملک میں 90 فیصد سے زیادہ آبادی کو روزگار فراہم کرتا ہے لیکن مودی حکومت روزگار پیدا کرنے والے سیکٹر کو جان بوجھ کر تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے اسے ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ یہ بھارتی عوام کو غلام بنانے کی کوشش ہے اور اس کی شناخت کر کے سب کو اس کے خلاف لڑنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 883399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883399/بھاجپا-حکومت-نے-غیر-منظم-سیکٹر-کی-کمر-توڑ-کر-معیشت-کو-تباہ-کردیا-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org