0
Monday 31 Aug 2020 16:46

محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا کا برطانوی دور کے 3 پل نہ گرانے کا مطالبہ

محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا کا برطانوی دور کے 3 پل نہ گرانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا نے پشاور-چارسدہ روڈ کی تعمیر نو منصوبے کے تحت برطانوی دور کے 3 تاریخی پل نہ گرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ لکھ دیا اور تعمیر نو منصوبے کے تحت تاریخی ورثہ کو بچانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا نے مراسلہ میں لکھا ہے کہ سردریاب پل کو پہلے ہی خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی نے گرا دیا ہے، تاریخی پلوں کے متبادل منصوبے کو خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی فوری طور پر واپس لے۔ محکمہ اثار قدیمہ نے مراسلہ میں کہا ہے کہ برطانوی دور کے ان تعمیراتی اثاثوں کو اپنی اصل شکل میں محفوظ کیا جائے، تاریخی ورثہ کو بچانا ہماری سماجی اور قانونی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 883415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش