0
Monday 31 Aug 2020 17:08

وسیم اختر نے بطور مئیر کراچی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، فاروق ستار

وسیم اختر نے بطور مئیر کراچی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وسیم اختر نے بطور میئر کراچی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ چار سال میں کے ایم سی کو سندھ حکومت نے کل پچاس ارب ايک کروڑ تيس لاکھ روپے کی رقم فراہم کی لیکن میئر نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ فاروق ستار نے کہا کہ وسيم اختر نے خود کہا ہے کہ وہ ناکام ترين ميئر ثابت ہوئے ہيں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنشن کا ايک پيسہ بھی کے ایم سی کے ريٹائرڈ ملازمين کو نہيں ملا اور پنشن کا پيسہ بھی يہ اِدھر اُدھر خرچ کرچکے ہيں۔
خبر کا کوڈ : 883421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش