0
Monday 31 Aug 2020 17:20

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، مصطفیٰ کمال

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین اور سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ان کے لئے عہدےک وئی اہمیت نہیں رکھتے اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کراچی کے مسائل پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہوتے تو لوگوں کو مسائل کے حل کیلئے کچھ کرتے نظر آتے، اس وقت کراچی بےبس ہے، نہیں پتہ اپنی فریاد کس کو سنائیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کچرا اٹھانے، نالوں کی صفائی کے اختیارات پچھلی لوکل گورنمنٹ کے پاس تھے، اسٹریٹیجک ایشوز حل نہیں ہوئے تو ٹیکنیکل ایشوز بھی حل نہیں ہوں گے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ سندھ کے ہر وزیراعلیٰ نے کراچی شہر کیساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا ہے۔ سربراہ پی ایس پی نے اپنے بارے میں بتایا کہ ان کے گھر بھی 55 گھنٹوں کے بعد بجلی آئی اور گیس بھی نہیں ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کے الیکٹرک سے متعلق کہا کہ بجلی فراہم کرنے والا ادارہ بھوکا جانور ہے جس کے آگے کراچی والوں کو ڈال دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 883425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش