0
Monday 31 Aug 2020 20:55

وزیر اعظم کی ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

وزیر اعظم کی ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے اور عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش کے باعث پھیلنے والی تباہی کے بعد شہر قائد کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطحی مشاورت شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں زیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل، وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز اور سینیئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘ پر عملدرآمد کیلئے حکومتی اقدامات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ سے متعلق عوام کی مشکلات پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم کو کراچی کے مسائل، پانی، سیوریج، نالوں کی صفائی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مسائل کے مستقل حل کیلئے مجوزہ ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘ مسائل اور معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے۔ کراچی میں سالہا سال سے درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس کی باقاعدہ منظوری اور عمل درآمد کا کام شروع کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 883452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش