QR CodeQR Code

مشرقی لداخ میں بھارت اور چینی افواج کے درمیان پھر جھڑپ

31 Aug 2020 21:56

بھارتی حکومت کیطرف سے بتایا گیا ہے کہ چینی افواج نے پہلے سے ہوئی رضامندی کی خلاف ورزی کی اور چینی فوج نے سرحد پر موجودہ صورتحال بدلنے کی ایک اور کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے خطے لداخ میں ایک بار پھر بھارتی افواج اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کی خبر آئی ہے۔ بھارتی فوج کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے فوجیوں نے پہلے سے ہوئے اتفاق رائے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرقی لداخ میں دراندازی کی کوشش کی، جس کے بعد بھارتی فوج نے پینگوں اور پینگونگ جھیل علاقے میں چینی افواج کو گھسنے سے روکا۔ اس کے بعد بھی جب چینی فوجی رکنے کو تیار نہیں ہوئے۔ جس کے بعد دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔

بھارتی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ چینی افواج نے پہلے سے ہوئی رضامندی کی خلاف ورزی کی اور چینی فوج نے سرحد پر موجودہ صورتحال بدلنے کی ایک اور کوشش کی۔ پینگونگ جھیل کے جنوبی کنارے پر چینی فوج ہتھیاروں کے ساتھ آگے بڑھی تو بھارتی فوج نے انہیں پیچھے کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوگئے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق چینی فوج نے جس جگہ سے سرحد کے اندر دراندازی کرنے کی کوشش کی تھی اس جگہ پر اب ہندوستانی فوج نے پوزیشن کافی مضبوط کر لی ہے۔ واضح رہے کہ 15 جون کو بھی چینی فوجیوں نے وادی گلوان میں اسی طرح کی دراندازی کی تھی جس دوران پُرتشدد جھڑپوں میں بھارت کے 20 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 883479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883479/مشرقی-لداخ-میں-بھارت-اور-چینی-افواج-کے-درمیان-پھر-جھڑپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org