0
Monday 31 Aug 2020 22:13

کورونا کا تدارک، خیبر پختونخوا حکومت سرِفہرست

کورونا کا تدارک، خیبر پختونخوا حکومت سرِفہرست
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، یہ رپورٹ 10 سے زائد مختلف شعبوں کے اہداف سے متعلق ہے، رپورٹ میں کرونا وبا سے نمٹنے کے اقدامات پر 61 فی صد عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے تدارک کے حوالے سے صوبوں میں خیبر پختونخوا حکومت سر فہرست رہی، صوبائی حکومت نے کرونا کے خلاف فرنٹ ورکرز کے لیے 24 ارب کا پیکج مختص کیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع میں انتخابات کرائے گئے، قبائلی اضلاع کے لیے تاریخ ساز 184 ارب کا بجٹ مختص کیا گیا۔ صحت و تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں 7 ہزار 168 اسامیاں نکالی گئیں، 945 ملین کی لاگت سے انصاف روزگار اسکیم کا اجرا کیا گیا، پبلک ہیلتھ کا بجٹ 124.3 ارب تک بڑھایا گیا، بی آر ٹی اور سوات ایکسپریس وے فلیگ شپ منصوبے ثابت ہوئے، 27 مختلف شعبوں میں ٹیکس کی کمی کی گئی، صوبائی محصولات میں 65 فی صد تک اضافہ کیا گیا۔

پہلی مرتبہ طور خم سرحد کو روزانہ کھولنے کے اقدامات کو یقینی بنایا گیا، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے رشکئی صنعتی زون پر کام کا آغاز ہوا، جس سے 2 لاکھ نوکریاں دستیاب ہوں گی، یہ منصوبہ سی پیک کے ویسٹرن روٹ سے منسلک ہوگا۔ مزید سیاحتی مقامات کی تلاش کے ساتھ سیاحتی پولیس کا قیام عمل میں لایا گیا، سیاحتی علاقوں میں سڑکوں کے لیے 14.5 ارب مختص کیے گئے، جنوبی اضلاع میں سیاحت کے فروغ کے لیے 3.04 ارب مختص کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 883480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش