1
Tuesday 1 Sep 2020 00:00

امریکہ، گزشتہ پابندیوں کو دوبارہ لاگو کرنیکی صلاحیت نہیں رکھتا، مجید تخت روانچی

امریکہ، گزشتہ پابندیوں کو دوبارہ لاگو کرنیکی صلاحیت نہیں رکھتا، مجید تخت روانچی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں مستقل ایرانی مندوب مجید تخت روانچی نے سلامتی کونسل کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اراکین سلامتی کونسل کی اکثریت کے قانونی دلائل اور سربراہ سلامتی کونسل کی نتیجہ گیری روز روشن کی طرح واضح ہے۔ مجید تخت روانچی نے کہا کہ ان قانونی دلائل اور نتیجہ گیری کی بنیاد پر امریکہ گزشتہ پابندیوں کو دوبارہ لاگو کرنے کے طریقہ کار (اسنیپ بیک) کو استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مشرق وسطی کے اندر تباہ کن امریکی اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور اس کے اراکین کو اس حوالے سے پابند بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019ء سے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم اور غیر انسانی محاصرہ بری طرح جاری ہے جبکہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سلامتی کونسل اس حوالے سے صرف اور صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔

مجید تخت روانچی نے سال 2019ء کے دوران امریکہ کی جانب سے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف اپنی مہم جوئی کو اس حد تک بڑھا لیا ہے کہ امریکی صدر کے براہِ راست حکم پر جنرل قاسم سلیمانی سمیت دہشتگردی کے خلاف لڑنے والی خطے کی محبوب شخصیات کو شہید کر دیا جاتا ہے جبکہ تمام قانون دان اس امریکی اقدام کو اقوام متحدہ کے آئین اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں لیکن افسوس کہ سلامتی کونسل چپ سادھے بیٹھی رہتی ہے!

سلامتی کونسل کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے لئے ایران کے مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور ایرانی جوہری معاہدے کے خلاف اٹھائے جانے والے امریکی اقدامات کی فہرست بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی جانب سے ایران پر اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع کے لئے قرارداد بھی پیش کی گئی تھی جو سلامتی کونسل کے 13 اراکین کی جانب سے مسترد کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی پُرفریب توجیہات، غلط قانونی دلائل اور قرارداد 2231 کی غلط تشریح، حتی اپنے سیاسی دباؤ اور ڈراؤ دھمکاؤ کے ذریعے بھی سلامتی کونسل کے اراکین کو اپنی اطاعت پر راضی نہیں کر پایا۔
خبر کا کوڈ : 883503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش