0
Tuesday 1 Sep 2020 09:09

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی کے خود کش دھماکے میں قتل اور دیگر دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے مرنے والے کی شناخت محمد نواز عرف سندھی کے نام سے کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فرد داعش عراق اور شام گروپ کا کمانڈر تھا۔کارروائی کے دوران دہشت گرد کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشت گرد کئی خودکش دھماکوں سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا۔
خبر کا کوڈ : 883531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش