QR CodeQR Code

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا افغان صدر کو فون

1 Sep 2020 10:48

نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بلاتاخیر انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بلاتاخیر انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کا مزید کہنا ہے کہ اشرف غنی سے گفتگو کرتے ہوئے رابرٹ اوبرائن نے خود مختار، جمہوری اور متحد افغانستان کے لیے امریکی تعاون کا اعادہ کیا۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے افغان صدر سے یہ بھی کہا کہ امریکا افغان عوام کے لیے زبردست قربانیاں دینے والی افغان فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 883554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883554/امریکی-قومی-سلامتی-کے-مشیر-کا-افغان-صدر-کو-فون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org