2
0
Sunday 31 Jul 2011 01:44

اسلام آباد سے گرفتار چار دہشتگردوں کا ٹارگٹ مجلس وحدت مسلمین کی ریلی کو نشانہ بنانا تھا، دہشتگردوں کا متعدد کارروائیوں کا انکشاف

اسلام آباد سے گرفتار چار دہشتگردوں کا ٹارگٹ مجلس وحدت مسلمین کی ریلی کو نشانہ بنانا تھا، دہشتگردوں کا متعدد کارروائیوں کا انکشاف
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے دوران تفتیش سوات، خیبر ایجنسی اور درہ آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا بھی اعتراف کیا ہے، دہشتگردوں نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے والی مجلس وحدت المسلمین کی حمایت مظلومین ریلی پر حملے کا منصوبہ بھی بنایا تھا تاہم پولیس کی جانب فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے، پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق پنجاب کی ایک جہادی تنظیم سے ہے اور انھوں نے قاری ضیاءالرحمان سے تربیت حاصل کی ہے، گولڑہ پولیس نے جمعہ کی رات کچی آبادی میراں اکو کے ایک مکان سے چار دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی دو جیکٹس، چارہینڈ گرینڈ اور تین پسٹل برآمد کیے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں کے نام امتیاز احمد، خلیل الرحمن، محمد مدنی اور غلام عباس ہیں جن کا تعلق ملتان اور بہاولپور سے ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک کی اسحاق کی رہائی جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کیلئے تقویت کا باعث بنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 88358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ملک اسحاق کے کیس کی پنجاب حکومت نے کوئی پیروی نہیں کی، میرے نظر میں پاکستان میں جتنے بھی دہشتگردی کے واقعات ہوتے ہیں ان میں کسی نہ کسی طرح نواز لیگ کا ہاتھ ہوتا ہے، صرف چند ووٹوں کی خاطر نواز لیگ ملک کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔
MUST READ ND FORWARD
ہماری پیشکش