0
Tuesday 1 Sep 2020 14:34

گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک نظام متعارف

گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک نظام متعارف
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک نظام متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں پنجاب حکومت نے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک نظام متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔ جس کے تحت ٹرانسفرآرڈر فارم کی بجائے بائیو میٹرک تصدیق سے گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوسکے گی جبکہ پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ شہری کو محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں، شہری نادرا اور ایکسائز دفاتر میں بائیو میٹرک تصدیق سے رجسٹریشن کراسکیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے بااختیار ڈیلرز کے شوروم پر بھی بائیو میٹرک تصدیق ہوسکے گی، گھر میں موبائل فون سے بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کا جائزہ لیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے اجرا کے عمل کو مزید تیز کیا جائے، نمبر پلیٹس نہ ملنے سے مشکلات کا سامنا ہے، مسئلہ جلد حل کرنا چاہتا ہوں، نمبر پلیٹس کے اجرا میں بہت تاخیر ہوچکی، اب کوئی گنجائش نہیں۔
خبر کا کوڈ : 883602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش