0
Tuesday 1 Sep 2020 14:42

شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر

شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت 2 ستمبر کو ہوگی، سندھ ہائی کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کی اپیل پر تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3 رکنی بینچ 2 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

سندھ ہائی کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اپیل میں کہا گیا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ تکنیکی نکات پر کالعدم قرار دی، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے شوگر مافیا کو فائدہ پہنچا اور عوام شدید متاثر ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 883603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش