QR CodeQR Code

پولیو بے قابو ہوگیا، 2 مزید کیسز رپورٹ

1 Sep 2020 15:05

ڈی جی خان میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 8 ماہ ہے، اس کے دونوں ہاتھ، پاؤں متاثر ہوئے، تاہم متاثرہ بچہ وفات پاگیا۔ بہاولپور میں 13 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچے کی دائیں ٹانگ متاثر ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب میں پولیو کے دو مزید کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں پولیو سےمتاثرہ بچوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پولیو کے مزید 2 کیس رپورٹ ہوئے، پولیو کیسز ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں سامنے آئے۔ پنجاب انسداد پولیو پروگرام نے کہا ہے کہ ڈی جی خان میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 8 ماہ ہے، اس کے دونوں ہاتھ، پاؤں متاثر ہوئے، تاہم متاثرہ بچہ وفات پاگیا۔ بہاولپور میں 13 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچے کی دائیں ٹانگ متاثر ہوئی، دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پولیو کے حوالے سے پاکستان کے لیے بدترین رہا تھا، جب ملک بھر میں 147 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے، پولیو کی یہ شرح سنہ 2014 کے بعد بلند ترین تھی کیونکہ اس سے قبل 2014 میں پولیو وائرس کے 306 کیسز سامنے آئے تھے اور یہ شرح پچھلے 14 سال کی بلند ترین شرح تھی۔


خبر کا کوڈ: 883607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883607/پولیو-بے-قابو-ہوگیا-2-مزید-کیسز-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org