0
Tuesday 1 Sep 2020 15:25

کراچی میں کس نالے پر کتنی تجاوزات ہیں؟ رپورٹ سامنے آگئی

کراچی میں کس نالے پر کتنی تجاوزات ہیں؟ رپورٹ سامنے آگئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نالوں پر تجاوزات سے متعلق رپورٹ تیار کرلی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے کن علاقوں میں کتنی تجاوزات قائم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متعلقہ محکموں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے 27 نالوں پر تجاوزات قائم ہیں، 27 نالوں پر کہیں 5 تو کہیں 80 فیصد تک تجاوزات ہیں، شیر شاہ نالے پر لیاری ندی سے اردو بازار تک 80 فیصد تجاوزات ہیں۔ دستاویزات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر سونگل نالے پر 70 فیصد تجاوزات قائم ہیں، رنچھوڑ لائن سے مائی کولاچی تک سٹی نالے پر 70 فیصد تجاوزات ہیں، نیو کراچی کے نالوں پر 60 فیصد اور 30 فیصد تجاوزات ہیں۔ اسی طرح لیاری ہارون آباد نالے پر 30 فیصد تجاوزات قائم ہیں۔

دستاویزات میں مزید کہا گیا کہ پہلوان گوٹھ نالے پر 30 فیصد تجاوزات قائم ہیں، 13.5 کلومیٹر طویل گجر نالے پر ہزاروں گھر تعمیر ہیں، گجر نالے پر ہزاروں گھروں کی منتقلی اور متبادل گھروں کیلئے اربوں درکار ہیں۔ کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ سروے سندھ حکومت کو سفارشات کے ساتھ بھیج دیا گیا تھا، سروے کے بعد سے اب تک تجاوزات میں مزید اضافہ ہوا، صرف گجر نالے پر آپریشن ہوا تھا، چند ہزار تجاوزات مسمار کی گئیں، برساتی نالوں میں سیوریج لائنیں شامل ہونے سے نالے بھرے رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 883615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش