QR CodeQR Code

سندھ کے آفت زدہ اضلاع وفاقی حکومت کی مدد کے منتظر ہیں، مرتضیٰ وہاب

1 Sep 2020 15:42

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ مشکل وقت میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، 20 اضلاع ہیں جنہیں سندھ حکومت نے آفت زدہ قرار دیا


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے، یہ اضلاع وفاقی حکومت کی مدد اور تعاون کے منتظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 20 اضلاع ہیں جنہیں سندھ حکومت نے آفت زدہ قرار دیا، یہ اضلاع وفاقی حکومت کی مدد اور تعاون کے منتظر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 883619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883619/سندھ-کے-ا-فت-زدہ-اضلاع-وفاقی-حکومت-کی-مدد-منتظر-ہیں-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org