0
Tuesday 1 Sep 2020 15:53

یونیورسٹیوں کو پاکستان کا سیاسی نقشہ استعمال کرنے کی ہدایت

یونیورسٹیوں کو پاکستان کا سیاسی نقشہ استعمال کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے تمام سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو پاکستان کا سیاسی نقشہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سرکاری و نجی یونیورسٹیاں ویب سائیٹ پر بھی پاکستان کا سیاسی نقشہ لگائیں۔ یونیورسٹیوں کو شعبہ جات میں بھی پاکستان کے سیاسی نقشے کو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی نیا سیاسی نقشہ استعمال کرنے کا پاپند بنایا گیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرز، ریکٹرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ملک کا نیا سیاسی نقشہ پانچ اگست کو جاری کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 883622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش