0
Tuesday 1 Sep 2020 16:26

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کا پنجاب مینٹل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کا دورہ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کا پنجاب مینٹل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے پنجاب مینٹل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور فارن انٹرنیز کیلئے قائم خصوصی نگہداشت کے وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مریضوں کے علاج معالجہ کے متعلق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جیل رانا ذیشان، آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ اور ڈی آئی جی جیل ملک مبشر خان بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے صحتیاب ہونیوالے اور زیرِعلاج مریض قیدیوں سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے مریض اسیران کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ فارنر انٹرنیز مریض قیدیوں کیلئے واٹر کولر اور مزید واش روم بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے مریضوں کو دیئے جانیوالے کھانے کا بھی معائنہ کیا۔ مومن آغا نے مینٹل ہسپتال کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 883628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش