0
Tuesday 1 Sep 2020 18:07

چیف کورٹ، اگست میں 262 مقدمات نمٹا دیئے گئے

چیف کورٹ، اگست میں 262 مقدمات نمٹا دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے اگست میں 262 مقدمات نمٹا دیئے۔ چیف کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چیف جج گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل ڈویژن اور سنگل بنچ نے ماہ اگست (یکم تا 31 اگست) تک دیوانی، فوجداری اور رٹ پیٹیشن سمیت متفرق مقدمات پر مشتمل 262 مقدمات نمٹا دیئے اور ماہ اگست میں 23 دن عدالت کھلی رہی۔ چیف جج ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل ڈوثرن بینچ نے 195 مقدمات جبکہ جسٹس ملک حق نواز نے سنگل بینچ میں 36 مقدمات اور جسٹس علی بیگ نے سنگل بینج میں 31 مقدمات نمٹا دئیے۔ رپورٹ کے مطابق نمٹائے گئے مقدمات میں دیوانی 115، فوجداری مقدمات 27، دیوانی نظرثانی 16، فوجداری نظرثانی 5، دیوانی فرسٹ اپیل 8، دیوانی سکینڈ اپیل 3، فوجداری اپیل 19، رٹ پیٹشن 58، توہین عدالت 7 اور چار سزائے موت ریفرنس شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 883646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش