QR CodeQR Code

گلگت سکردو روڈ پہاڑی تودہ گرنے سے تین روز کیلئے بند

1 Sep 2020 18:15

انتظامیہ کے مطابق شنگوس کے مقام پر بڑا پہاڑی تودہ آگرا ہے اور شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ انتظامیہ کے مطابق روڈ بحال کرنے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت سکردو روڈ بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تین روز کیلئے بلاک ہو گیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق شنگوس کے مقام پر بڑا پہاڑی تودہ آگرا ہے اور شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ انتظامیہ کے مطابق روڈ بحال کرنے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں، سیاحوں اور مسافروں کو تین روز تک سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گلگت سکردو روڈ پر توسیعی کام جاری ہے۔ 33 ارب روپے کے توسیعی منصوبے کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے۔


خبر کا کوڈ: 883648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883648/گلگت-سکردو-روڈ-پہاڑی-تودہ-گرنے-سے-تین-روز-کیلئے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org