0
Wednesday 2 Sep 2020 13:24

فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کا گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کا اعلان

فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کا گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو فرانس میں ان 13 مرد و خواتین کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز ہونے والا ہے جن پر 2015 میں میگزین پر حملہ کرنے والوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے۔ میگزین نے بھی اسی مناسبت سے ایک مرتبہ پھر گستاخانہ خاکے شایع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کا اعلان اداریے میں کیا گیا۔ اداریے کے ساتھ پانچ سال قبل شائع کیے گئے خاکوں کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ہمارے لیے تاریخ کا درجہ رکھتے ہیں اور تاریخ کو نہ مٹایا جاسکتا ہے اور نہیں دوبارہ لکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو  نے 2015 میں پہلی بار  پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ شایع کیے تھے جس کے خلاف پوری دنیا میں مسلمانوں ںے غم و غصے کا اظہار اور شدید احتجاج کیا تھا۔ پانچ سال قبل اس میگزین کی عمارت پر حملہ ہوا تھا، جس میں تین حملہ آوروں سمیت ادارتی عملے کے 12 افراد بھی مارے گئے تھے۔ حملہ کرنے والے شیرف اور سعید کوچی نے القاعدہ سے تعلق کا دعوی کیا تھا۔ چارلی ہیبڈو کے ڈائریکٹر اور حملے میں محفوظ رہنے والے لیورنٹ سورسیو کا کہنا ہے کہ پانچ سال بعد بھی آج ایسے لوگ کم ہیں جومذہبی لوگوں کی بالعموم اور کچھ خاص حلقوں کے مطالبوں کی خلاف کھڑے ہونے کی جرات رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 883712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش