0
Wednesday 2 Sep 2020 09:16

یورپ میں کورونا متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ

یورپ میں کورونا متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ
اسلام ٹائمز۔ یورپ میں کورونا متاثرین کی تعداد چالیس لاکھ اور ہلاکتیں دو لاکھ سولہ ہزار سے زیادہ ہو گئیں۔ روس میں کورونا سے بیمار افراد کی تعداد 10لاکھ سے بڑھ گئی۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملازمین کے دفاتر سے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے رواں ہفتے اشتہاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 8 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2 کروڑ 57 لاکھ سے زائد کورونا متاثرین میں سے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 883741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش