0
Wednesday 2 Sep 2020 09:54

محرم کا پورا مہینہ لاہور پولیس الرٹ رہے گی، ڈی آئی جی آپریشنز

محرم کا پورا مہینہ لاہور پولیس الرٹ رہے گی، ڈی آئی جی آپریشنز
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے تاحال الرٹ ہے، 12 محرم الحرام کی مناسبت سے شہر میں منعقدہ 144 مجالس اور 16 عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سکیورٹی اقدامات پورے محرم الحرام میں جاری رہیں گے۔ متعلقہ ڈویژنل ایس پیز مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات خود مانیٹر کر رہے ہیں۔

اشفاق خان نے کہا کہ پولیس افسران امام بارگاہوں، مجالس و جلوس انتظامیہ اور علاقائی امن کمیٹیوں کیساتھ رابطہ رکھیں، واک تھروگیٹس، میٹل ڈٹیکٹرز سے شرکاء کی مکمل چیکنگ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ مجالس و جلوسوں کے شرکاء ماسک پہنیں، کورونا ایس اوپیز پر عمل کریں۔ اشفاق خان نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور تھانوں کی گاڑیاں مجالس، عزاداری جلوسوں کے اطراف مسلسل پٹرولنگ کریں۔
خبر کا کوڈ : 883747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش