0
Wednesday 2 Sep 2020 11:30

پنجاب اسمبلی، گستاخانہ خاکوں کے اشاعت کے اعلان کیخلاف مذمتی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی، گستاخانہ خاکوں کے اشاعت کے اعلان کیخلاف مذمتی قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ رسوائے زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے دوبارہ پیغمبر اسلام (ص) کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے اعلان کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں ان کا کہنا ہے کہ رسوائے زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے دوبارہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

حنا پرویز بٹ نے قرارداد میں مزید کہا ہے کہ بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین کی انتظامیہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کر رہی ہے۔ ایسے اقدامات مسلم ممالک اور مغربی ممالک کی عوام میں نفرت کا بیج بونے کے مترادف ہیں۔ قرارداد میں حنا پرویز بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اُٹھایا جائے، تمام اسلامی ممالک کے حکمران گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے قبل یکجا ہوں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
خبر کا کوڈ : 883772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش