0
Wednesday 2 Sep 2020 11:53

کُل مسالک علماء بورڈ کا 5 ستمبر کو اے پی سی بلانے کا فیصلہ

کُل مسالک علماء بورڈ کا 5 ستمبر کو اے پی سی بلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ملک میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا محمد عاصم مخدوم نے مختلف مسالک کے علماء سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ مولانا عاصم مخدوم نے "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 5 ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ مولانا عاصم مخدوم کے مطابق ملک میں فرقہ واریت پھیل رہی ہے اور حکمران بھنگ کاشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توہین صحابہ و اہلبیتؑ کے مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
 
مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ منظم سازش کے تحت ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، شیعہ سنی لڑائی کروانیوالے ملک و قوم کے غدار ہیں۔ مولانا عاصم مخدوم کے مطابق حکومت دس دن میں توہین صحابہ و اہلبیتؑ کے گستاخوں کو سزا دے، نواز شریف سمیت تمام اپوزیشن راہنماؤں کے کیس ایک سال کیلئے معطل کیے جائیں، نواز شریف وغیرہ کے فیصلے اتنے اہم نہیں جتنے توہین صحابہ کے اہم ہیں، جن وزراء پر فرقہ واریت پھیلانے کا الزام ہے وہ بھی فوری مستعفی ہوں۔
خبر کا کوڈ : 883783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش