0
Wednesday 2 Sep 2020 11:56

اسرائیلی وزیراعظم نے 2018ء میں متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا

اسرائیلی وزیراعظم نے 2018ء میں متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے باقاعدہ اعلان کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور موساد کے سربراہ نے 2018ء میں امارات کا خفیہ دورہ کیا اور ولی عہد محمد بن زاید سے ملاقات کی تھی۔ اسرائیلی ویب سائٹ وائی نیٹ نے  عبرانی زبان کے اخبار"یدیوتھ اہرونوتھ" کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2018ء کے دورہ متحدہ عرب امارات میں نیتن یاہو کے ہمراہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کےسربراہ یوسی کوہن بھی تھے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ موساد کے سربراہ نے ہی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النیہان سے ملاقات کا اہتمام کیا تھا۔ سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملاقات کامیاب رہی تھی اور دونوں فریقین نے اس کے بعد قریبی روابط کو برقرار رکھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے مشیر بین شبات نے 2019 میں واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات اور امریکی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات میں امریکا میں تعینات اسرائیل کے سفیر بھی شریک ہوتے رہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ عرب رہنماؤں کے ساتھ ان کی ملاقاتوں سے متعلق معلومات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور مسلم دنیا میں کئی رہنماؤں سے میری ملاقاتیں ہوئیں، بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جن کے حوالے سے میں کچھ نہیں بتا سکتا لیکن مجھے یقین ہے کہ صحیح وقت پر وہ عیاں ہوں گی۔ نیتن یاہو نے عرب رہنماؤں سے ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں پگھلتی ہوئی برف کو دیکھا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 883784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش