0
Wednesday 2 Sep 2020 14:09

کراچی میں نالوں پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

کراچی میں نالوں پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو آئندہ بارش سے بچانے کیلئے این ڈی ایم اے کا بڑا اور مشکل مشن، نالوں پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ گلبرگ کیفے پیالہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں گجر نالے کے اطراف قائم دکانیں، باڑے اور دیگر تجاوزات گرائی جا رہی ہیں۔ کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ تجاوزات گرانے میں مصروف ہے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ سوئی گیس اور کے الیکٹرک کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ندی نالوں کے دونوں طرف 30 فٹ کی جگہ کلیئر کی جائے گی۔ گزشتہ شب ایف سی ایریا کی مساجد سے اعلان کیا گیا کہ ڈی سی سینٹرل کی ہدایت ہے کہ تمام مکین بدھ کی صبح 7 بجے گھر خالی کرکے سامان کے ساتھ دوسری جگہ منتقل ہوجائیں، جس کے بعد آپریشن شروع ہوجائے گا۔ مساجد سے ہونے والے اعلانات کے بعد ان علاقوں کے مکینوں میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی، لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور احتجاج کیا۔
خبر کا کوڈ : 883820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش