0
Wednesday 2 Sep 2020 15:36

عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے ایکٹ پر فوری عمل کیا جائے، آغا راحت حسین

عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے ایکٹ پر فوری عمل کیا جائے، آغا راحت حسین
اسلام ٹائمز۔ مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کے خطیب و ممتاز عالم دین علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ عارضی ملازمین کی مستقلی ایکٹ 2020 پر جلد از جلد عمل درآمد کر کے چھ ہزار عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ انہوں نے ایک بیان مین کہا کہ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے ایکٹ کی اسمبلی نے منظوری دی ہے جس کے بعد گورنر نے بل پر دستخط بھی کر دیے ہیں اور یہ ایکٹ گزٹ آف پاکستان میں شائع بھی ہو چکا ہے اور وزارت قانون نے اس ایکٹ پر عمل درآمد کیلئے تمام محکموں کو خطوط بھی لکھے ہیں مگر اس کے باﺅجود اس ایکٹ پر عملدرآمد میں تاخیر باعث تشویش ہے اور اس ایکٹ پر عمل درآمد میں تاخیر سے چھ ہزار غریب عارضی ملازمین کے چولہے ٹھندے ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لیے فوری طور پر اس قانون پر عملدرآمد کرکے غریب ملازمین میں پائی جانے والی تشویش کو دور کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 883830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش