0
Wednesday 2 Sep 2020 15:43

نیب کا سہیل انور سیال کی رہائشگاہ پر چھاپہ، اہم دستاویز تحویل میں لے لیں

نیب کا سہیل انور سیال کی رہائشگاہ پر چھاپہ، اہم دستاویز تحویل میں لے لیں
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویز تحویل میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم نے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی لاڑکانہ میں رہائشگاہ پر چھاپہ مارا اور اہم دستاویز تحویل میں لے لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم مزید کارروائی میں مصروف ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ سہیل انور سیال کے گھر آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر چھاپہ مارا گیا، سہیل انور سیال کیخلاف کچھ عرصے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب سہیل انور سیال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر ہائیکورٹ سے ضمانت ملی ہے، یہ بےنامی جائیداد نہیں میرے والد کی ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ جائیداد ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ میرے والد کا انتقال 2018ء میں ہوا تھا، میرے والد زندہ نہیں ہیں، ان کی ڈکلیئرڈ پراپرٹی کو بےنامی ظاہر کیا جارہا ہے، میرے پاس فی الحال کوئی تفصیل نہیں اس وقت میرپور خاص میں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ابھی صرف اپنے گھر سے فون آیا ہے، نیب کی ٹیم کو کوئی دستاویز نہیں ملی ہیں، نیب کی ٹیم اس وقت میری رہائشگاہ پر موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 883831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش