0
Wednesday 2 Sep 2020 18:15

آصف زرداری اور شہباز شریف ملاقات، نیب کیخلاف ملکر مزاحمت کرنیکا فیصلہ

آصف زرداری اور شہباز شریف ملاقات، نیب کیخلاف ملکر مزاحمت کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری  اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے جسں میں دونوں رہنماؤں نے نیب کی کارروائیوں خلاف مل کر مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نون لیگ کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی قائد سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں دونوں پارٹیوں کا حالیہ گرفتاریوں اور نیب کارروائیوں کیخلاف ملکر مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کہا گیا کہ سیاسی کارکنان کو عوامی حقوق کی جدوجہد سے روکنے کے لئے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جس کے خلاف مل کر مزاحمت کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ نون لیگ کے رہنماؤں نے پارلیمان میں موجود تمام ہم خیال جماعتوں کے ساتھ رابطے کرنے کی بھی تجویز دی۔ اس موقع پر تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پی پی کے وفد میں وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اور پی پی پی سندھ کے صدر نثار، فرحت اللہ بابر، نوید قمر، وقار مہدی اور عاجز دھامرا بھی شامل تھے جبکہ شہباز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ نون کے وفد میں مریم اورنگزیب، احسن اقبال، زبیر احمد، رانا مشہود اور شاہ محمد شاہ شریک ملاقات میں شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 883868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش