0
Wednesday 2 Sep 2020 19:29

رانا ثنا اللہ کو نیب نے 10ستمبر کو طلب کر لیا

رانا ثنا اللہ کو نیب نے  10ستمبر کو طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثنا اللہ کو 10ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثنا اللہ کے خلاف جاری انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ نیب ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے حوالے سے تحقیقات جاری جاری ہیں۔ ذرائع  کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس پر جامع بریفنگ کے بعد انکوائری کو انویسٹی گیشن میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی تھی۔ نیب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے رانا ثنااللہ کیخلاف 40 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات کے شواہد اکھٹے کیے ہیں۔ اس سے قبل نیب بورڈ اجلاس میں راناثنا اللہ کے اثاثہ جات کی وصولی کی تفصیلات اور بیانات پرجامع بریفنگ دی گئی تھی۔

نیب ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کروڑوں مالیت پر مشتمل اثاثہ جات کے ذرائع بتانے سے قاصر رہے تھے۔ نیب ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کے اثاثہ جات میں لاہور اور فیصل آباد میں متعدد پلاٹس، مکان، فارم ہاؤس اور دکانیں شامل ہیں۔ نیب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے کمپنی کے قیام کے علاوہ ہاوَسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔ خیال رہے نیب نے اس سے پہلے الزام لگایا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کروایا اور من پسند افراد کو فائدہ پہنچایا۔ اس سے پہلے بھی نیب لاہور میں موجود لاء چیمبر، ڈی ایچ اے کے دو گھروں، آٹھ کنال اراضی، رحمان گارڈن کی چار دکانوں، موجود سونے اور لینڈ کروزر کے بارے میں بھی چھان بین کرتا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 883876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش