0
Wednesday 2 Sep 2020 20:03

مقبوضہ کشمیر میں مزید 641 کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت، مجموعی تعداد تقریباً 39 ہزار

مقبوضہ کشمیر میں مزید 641 کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت، مجموعی تعداد تقریباً 39 ہزار
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں 641 کورونا وائرس کے کیس ظاہر ہوئے جن میں 56 مسافر بھی شامل ہیں۔ اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 38864 تک پہنچ گئی ہے۔ آج وادی کشمیر میں 367 جبکہ جموں صوبے میں 270 کیس سامنے آئے۔ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں 131، بارہمولہ میں 22، پلوامہ میں 16،بڈگام میں 56، اننت ناگ میں 30، بانڈی پورہ میں 27، کپوارہ میں 18، کولگام میں 11، شوپیان میں 2، گاندربل میں 44 اور کشتواڑ میں 7 کیس سامنے آئے ہیں۔ ادھر بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے آج جاری تازہ ترین اعداد و شمار میں کہا گیا ہے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کم نہیں ہورہے ہیں۔

بھارت مین گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 78357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3769524 پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وائرس سے 1045 متاثرہ افراد کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی 66333 ہوگئی۔ اب تک 2901909 مریض مہلک وباء سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62026 مریض صحتیاب ہوئے۔ بھارت میں کورونا سے شفایابی کی شرح 76.98 فیصد اور اموات کی شرح 1.76 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 883879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش