1
Wednesday 2 Sep 2020 23:56
اسرائیل-امارات معمول کے تعلقات

وہ واحد شے جو معمول پر آئی ہے "فلسطینی گردن پر صیہونی گھٹنہ" ہے، جواد ظریف

وہ واحد شے جو معمول پر آئی ہے "فلسطینی گردن پر صیہونی گھٹنہ" ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس 65 سالہ فلسطینی شہری کے بارے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے، جس کو صیہونی فوجیوں کی جانب سے گردن پر گھٹنا رکھ کر گرفتار کیا گیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں اسرائیل-امارات دوستی معاہدے کے حوالے سے کنایہ آمیز انداز میں لکھا کہ "اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات۔؟" انہوں نے لکھا کہ وہ واحد شے جو "معمول" پر آئی ہے (یہ ہے): (صیہونی فوجی کے گھٹنے تلے دبے فلسطینی عمر رسیدہ شہری کی تصویر)۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام کے آخر میں بین الاقوامی خبررساں ایجنسی اے ایف پی (AFP) کی خبر بھی منسلک کی۔

خبر کا کوڈ : 883915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش