QR CodeQR Code

امریکی صدر کے مشیر کی اسرائیل و امارات معاہدے پر سعودی ولی عہد سے ملاقات

3 Sep 2020 00:19

دونوں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں امن، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین انصاف اور دیرپا امن تک پہنچنے کے لئے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے والے صدر ٹرمپ کے مشیر خاص اور داماد جیرڈ کشنر سعودی عرب پہنچے، جہاں انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی کمرشل پرواز کے ذریعے ابوظہبی پہنچنے والے امریکی صدر کے مشیر اور ان کی بیٹی ایوانکا کے یہودی شوہر جیرڈ کشنر اماراتی شہزادوں سے ملاقات کے بعد سعودی عرب پہنچے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کشنر کے درمیان ملاقات میں علاقائی استحکام، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں دونوں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں امن، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین انصاف اور دیرپا امن تک پہنچنے کے لئے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر جیرڈ کشنر کے ساتھ آیا وفد بھی موجود تھا جب کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی معاونت کیلیے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 883924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883924/امریکی-صدر-کے-مشیر-کی-اسرائیل-امارات-معاہدے-پر-سعودی-ولی-عہد-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org