0
Thursday 3 Sep 2020 01:02

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی غیر معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی غیر معمولی کمی
اسلام ٹائمز۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2500 روپے اور 2144 روپے کی غیر معمولی کمی ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں 31 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہو کر 1958 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500 روپے اور 2144 روپے کی نمایاں کمی ہوئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 15 ہزار 200 روپے تک آگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 98 ہزار 765 روپے کی سطح پر آگئی۔
خبر کا کوڈ : 883930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش