QR CodeQR Code

بلاول اور اختر مینگل کا ٹیلیفونک رابطہ

3 Sep 2020 08:49

ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بارش متاثرین پر توجہ دینے کی بجائے حکومت سیاسی حریفوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں بارش سے متاثرہ افراد کو بروقت ریلیف فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے بعد بلوچستان کے عوام خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اس سلسلے میں اقدامات کی بجائے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاسی حریفوں کو نیب کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔


خبر کا کوڈ: 883951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883951/بلاول-اور-اختر-مینگل-کا-ٹیلیفونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org