QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، سرینگر میں کئی مقامات پر ’این آئی اے‘ کے چھاپے

3 Sep 2020 10:01

این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کشمیر میں 2017ء سے درجنوں علیحدگی پسند لیڈران اور تاجروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں، جن میں بیشتر ہنوز جیلوں میں بند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سرینگر میں تین مقامات پر چھاپے مار کر آر پار تجارت سے وابستہ تاجروں کے رہائشی مکانوں پر چھاپے مار کر تلاشیاں لیں۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح سرینگر میں میں کئی مقامات پرتازہ چھاپے مارے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے شہر کے دانتر کھاہ، بتہ مالو اور مندر باغ علاقوں میں مارے گئے۔ اس دوران این آئی اے اہلکاروں نے قابض فورسز کے ہمراہ آر پار تجارت سے وابستہ رہے تاجروں کے رہائشی مکانوں پر چھاپے مار کر تلاشیاں لیں۔ تلاشیوں کا یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کشمیر میں 2017ء سے درجنوں علیحدگی پسند لیڈران اور تاجروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں، جن میں بیشتر ہنوز جیلوں میں بند ہیں۔


خبر کا کوڈ: 883954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883954/مقبوضہ-کشمیر-سرینگر-میں-کئی-مقامات-پر-این-ا-ئی-اے-کے-چھاپے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org