QR CodeQR Code

فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی کشمیروں کے قتل عام میں شریک ہیں، سردار مسعود

3 Sep 2020 09:37

فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اسلام آباد میں یوتھ الائنس فار کشمیر کے زیراہتمام سوال و جواب کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی پارٹیوں نے ہمیشہ بھارت کی ہاں میں ہاں ملائی اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی جرائم میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ فاروق عبداللہ کی نیشنل کانفرنس اور محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کشمیریوں کے قتل عام میں شریک جرم ہے، جنہوں نے ہمیشہ بھارت کی ہاں میں ہاں ملائی اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی جرائم میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اسلام آباد میں یوتھ الائنس فار کشمیر کے زیراہتمام سوال و جواب کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس نشست میں اسلام آباد کی مختلف جامعات اور تعلیمی اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 883955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883955/فاروق-عبداللہ-اور-محبوبہ-مفتی-بھی-کشمیروں-کے-قتل-عام-میں-شریک-ہیں-سردار-مسعود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org