QR CodeQR Code

کورونا ایس او پیز کا نفاذ، طورخم پر تجارتی سرگرمیاں کم ہو گئیں

3 Sep 2020 10:55

کسٹم کلیئرنس میں سستی کے باعث سرحد کے دونوں جانب 12 ہزار مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ کورونا وبائی مرض سے قبل طورخم سرحد سے تجارتی سرگرمیاں دن رات جاری تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ طورخم سرحد پر کورونا ایس او پیز کے نفاذ کے بعد سے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں کم ہو گئیں، کسٹم کلیئرنس میں سستی کے باعث سرحد کے دونوں جانب 12 ہزار مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ کورونا وبائی مرض سے قبل طورخم سرحد سے تجارتی سرگرمیاں دن رات جاری تھیں، روزانہ سرحد کے دونوں اطراف ڈیڑھ ہزار مال بردار گاڑیاں سفر کرتی تھیں، تاہم کورونا ایس او پییز کے نفاذ کے بعد اب یہ تعداد 300 تک محدود ہو گئی ہے۔ کسٹم کلیئرنس میں سستی کے باعث پشاور سے طورخم تک 7 ہزار جبکہ دوسری جانب 5 ہزار مال برادر گاڑیاں کلیئرنس کے انتظار میں کھڑی ہیں، جس سے ٹرانسپورٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اس صورتحال میں ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کے 24/7 منصوبے کو بحال کیا جائے تاکہ سرحد پر پھنسی ہزاروں گاڑیوں کی کسٹم کلیئرنس ممکن ہو سکے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سے تجارتی خسارہ کم کیا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 883981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883981/کورونا-ایس-او-پیز-کا-نفاذ-طورخم-پر-تجارتی-سرگرمیاں-کم-ہو-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org