QR CodeQR Code

صوابی میں‌ مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

3 Sep 2020 11:41

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں ملبے سے نکال کر باپا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے میں زخمی 2 افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ موسیٰ بانڈہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں ملبے سے نکال کر باپا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے میں زخمی 2 افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 883987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883987/صوابی-میں-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org