QR CodeQR Code

بی آر ٹی پشاور کی بس میں ایک بار پھر آگ بھڑک اُٹھی

3 Sep 2020 12:26

بی آر ٹی ترجمان کے مطابق بس میں لگی وائرنگ شاٹ ہونے سے آگ لگی، تاہم پھر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


 
اسلام ٹائمز۔ حیات آباد فیز 6 میں بی آر ٹی بس میں اچانک پھر آگ بھڑک اُٹھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حیات آباد فیز 6 میں بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، تاہم فائر فائٹرز اور وہیکل نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا اور آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بی آر ٹی ترجمان کے مطابق بس میں لگی وائرنگ شاٹ ہونے سے آگ لگی، تاہم پھر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی حیات آباد میں ہی بی آر ٹی کی بس میں آگ لگ گئی تھی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا، جبکہ آگ بس کے ائیرکنڈیشنر میں لگی تھی۔


خبر کا کوڈ: 884004

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884004/بی-ا-ر-ٹی-پشاور-کی-بس-میں-ایک-بار-پھر-ا-گ-بھڑک-ا-ٹھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org