QR CodeQR Code

کراچی کو پیکیج دینا ایسا ہے جیسے مزدور کو تنخواہ کیبجائے بریانی کا پیکٹ دیا جائے، کمال

3 Sep 2020 14:30

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی میں صرف پیکیج کا اعلان کرکے نہیں جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ صرف تجاوزات ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، شہر کو 18 ٹاؤن اور ایک ڈسٹرکٹ میں تبدیل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کو پیکیج دینا ایسے ہے، جیسے مزدور کو تنخواہ کے بجائے بریانی کا پیکٹ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی میں صرف پیکیج کا اعلان کرکے نہیں جائیں گے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ گجر نالے کے دونوں اطراف سروس روڈ بنالیں، اس پر کوئی قبضہ نہیں کرے گا، جبکہ یہ سروس روڈ نالوں کی صفائی کیلئے استعمال ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 884015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884015/کراچی-کو-پیکیج-دینا-ایسا-ہے-جیسے-مزدور-تنخواہ-کیبجائے-بریانی-کا-پیکٹ-دیا-جائے-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org