QR CodeQR Code

کراچی کے مسائل حل ہوگئے تو کریڈٹ سندھ حکومت کو جائے گا، مرتضیٰ وہاب

3 Sep 2020 16:36

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 12 سال میں کیا ہے اس کا حساب عوام دے رہی ہے لیکن پی ٹی آئی وہ وعدے نہ کیا کرے جو پورے نہیں کرسکتی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 162 ارب کا اعلان کیا لیکن ابھی تک ایک روپیہ بھی فراہم نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل حل ہوجائیں گے تو اس کا کریڈیٹ سندھ حکومت کو جائے گا۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ مسائل حل ہونے کے بعد کریڈیٹ پاکستان تحریک انصاف یا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو نہیں جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 162 ارب کا اعلان کیا لیکن ایک روپیہ فراہم نہیں کیا، وفاق اعلان کرکے فنڈز نہیں دیتی تو ہم ان پر کیسے بھروسہ کرلیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 12 سال میں کیا ہے اس کا حساب عوام دے رہی ہے لیکن پی ٹی آئی وہ وعدے نہ کیا کرے جو پورے نہیں کرسکتی۔ خیال رہے کہ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کراچی میں وفاق کام کرے گا تو سندھ حکومت کام نہیں کرنے دے گی اور اگر وفاق نے کام کیا تو سندھ حکومت کریڈٹ کا سوچے گی۔


خبر کا کوڈ: 884042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884042/کراچی-کے-مسائل-حل-ہوگئے-کریڈٹ-سندھ-حکومت-کو-جائے-گا-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org