0
Thursday 3 Sep 2020 16:32

اگر کراچی میں وفاق نے کام کیا تو سندھ حکومت کریڈٹ کا سوچے گی، فیصل واوڈا

اگر کراچی میں وفاق نے کام کیا تو سندھ حکومت کریڈٹ کا سوچے گی، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ہم نے دو سال حکومت کی ہے ہم سے 65 سال کا حساب نہ مانگیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کراچی میں مسئلہ نیت کا ہے، نیت ہوگی تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ کراچی میں وفاق کام کرے گا تو سندھ حکومت کام نہیں کرنے دے گی اور اگر وفاق نے کام کیا تو سندھ حکومت کریڈٹ کا سوچے گی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام آج اگر ہم سے شکوہ کررہے ہیں تو انہیں ہم سے توقعات ہیں لیکن ہم نے ابھی 2 سال حکومت کی ہے، ہم سے 65 سال کا حساب نہ مانگیں، ہم نے دو سال حکومت کی ہے جو سزا دینی ہے دے دیں۔ فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ وفاق معاونت کرے گی لیکن صوبائی حکومت کو آپریٹ کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 162 ارب کا اعلان کیا لیکن ایک روپیہ فراہم نہیں کیا، وفاق اعلان کرکے فنڈز نہیں دیتی تو ہم ان پر کیسے بھروسہ کرلیں۔
خبر کا کوڈ : 884046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش