0
Thursday 3 Sep 2020 17:03

تعمیراتی شعبے کا فروغ معاشی عمل کے فروغ میں کلیدی کردار کا حامل ہے، عمران خان

تعمیراتی شعبے کا فروغ معاشی عمل کے فروغ میں کلیدی کردار کا حامل ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تعمیراتی شعبے کے فروغ کے حوالے سے پرعزم ہے، اس شعبے کا فروغ معاشی عمل کے فروغ میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔ انہوں نے یہ بات  نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی ہاوَسنگ و تعمیرات کے اجلاس دوران کہی، جس میں وزیراعظم کو سندھ میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں اجلاس کے دوران وزیراعظم کو سرکاری اراضی کوڈیجٹلائز کرنے اور آئی آر ایس پورٹل کے ذریعے تعمیراتی شعبے سے متعلقہ افراد کی سہولت کاری پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم کو رجسٹرڈ منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

انہیں بتایا گیا کہ 38 لاکھ مربع فٹ رقبے پر تعمیرات ہوں گی جن کی لاگت 13.8 ارب روپے ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے منظور شدہ رہائشی منصوبوں کی معلومات ویب سائٹس پر روزانہ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی منصوبوں میں دلچسپی لینے والے بیرون ملک پاکستانیوں کو باخبر رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر منظور شدہ منصوبوں سے متعلق معلومات کی باقاعدگی سے تشہیر کی جائے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے بڑے شہروں کے ماسٹر پلان کو ازسر نو مرتب کرنے کے عمل کو تیز کرنے اور تعمیراتی شعبے کی سہولت کاری اور ڈیجیٹل پورٹل کے قیام عمل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 884054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش