0
Thursday 3 Sep 2020 17:07

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، لیفٹیننٹ سمیت 4 اہلکار زخمی

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، لیفٹیننٹ سمیت 4 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے تحصیل شکتوئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس میں آفیسر سمیت 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ آنا خیل ستر راغزی علاقے میں ہوا ہے جس میں لیفٹیننٹ ناصر، نائیک غفار، نائیک عمران اور سپاہی عثمان شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر میں علاج کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں بھی بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ صبح 8 بج کر 30 منٹ پر امید اللہ لکڑی ٹال میں ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 884056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش